نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سمیت 9 رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
لاہور پولیس نے جماعت اسلامی کے گزشتہ روز دھرنا دینے پر مقدمہ درج کیا ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں پر مقدمہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق مقدمے میں جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ، ضیاء الدین انصاری، خالد بٹ، احمد سلمان بلوچ سمیت 9 رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے عوام کو پیش آنے والی مشکلات کے باعث درج کیا گیا ہے۔