کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کم ہو گئی۔
اس کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے.آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 428 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 36 ہزار 197 روپے ہو گئی۔
ادھر عالمی مارکیٹ میں 4 ڈالرز کی کمی کے بعد سونا فی اونس 2 ہزار 653 ڈالرز ہو گیا