شام میں ایک لاکھ سے زائد غیر ملکی جنگجو ایران کے پاسدارن انقلاب کے زیر کمانڈ تعینات ہیں۔
العربیہ ٹی وی کی لبنان اور شام میں موجود ایران نواز ملیشیا گروپوں پر رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 70 سے زائد ملیشیا گروپ شام میں دیرالزور، بوکمال سمیت بیروت و دیگر علاقوں میں تعینات ہیں۔
رپورٹ کے مطابق فاطمیون ملیشیا میں 3 ہزار افغان جنگجو بھی شامل ہیں۔ ملیشیا گروپ زینبیون بیروت اور گردونواح میں تعینات ہے۔
رپورٹ کے مطابق عراقی حزب اللّٰہ کے تحت 7 ہزار جنگجو لبنان میں ہیں، عراق کے لواء ابوالفضل العباس، تحریک نجباء، عصائب اہل الحق اور الوعدالصادق بریگیڈز بھی شامل ہیں۔
سرایا طلیعہ الخرسانی کے 5 ہزار جنگجو عراق اور شام میں پھیلے ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق محمد باقر الصدر ملیشیا کے جنگجو شام کی سرکاری پولیس میں شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاسدارن انقلاب کی القدس بریگیڈز کے ڈھائی سے تین ہزار ایرانی جنگجو بھی شام میں تعینات ہیں۔