ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)گزشتہ مسلسل آٹھ سالوںسے نعت خوانی کررہاہوں،بلآخرخداتعالیٰ کی ذات نے ثناء خوانی کاصلہ عطاء کردیا،محبت رسولؐکے جذبات سے سرشارہوکرکوئی بھی شخص عطائے مصطفیؐ سے محروم نہیںرہ سکتا،ان خیالات کااظہار راولپنڈی ڈویژن کے معروف نعت خواں سردار زین العابدین خان نے پہلی بارعمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعدوطن واپسی پرملاقات کیلیئے آنے والے احباب سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،اس موقع پربلدیہ ٹیکسلا کے سابقہ کونسلرحاجی محمدایوب صراف،سیدمہدی شاہ محلہ مجاور،اورمحمدعمرایوب بھی موجودتھے،سردارزین العابدین خان نے بتایاکہ مکہ المکرمہ میںعمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعدجب مدینہ منورہ میں پہنچا،تومسجدنبویؐ میںداخل ہوتے ہی ریاض الجنہ کے مقام پرمسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء ایم این اے میاںحمزہ شہباز،ایم این اے چوہدری ناصربوسال،تحصیل ٹیکسلاواہ کے صدرحاجی فیاض خان تنولی،سے بھی ملاقات ہوگئی،اورہم سب نے مشترکہ طورپرروضہ رسولؐ مبارک پرسلام پیش کیا، اور ملک وملت کیلیئے خیروبرکت کی دعائیں کیں ، میا ںحمزہ شہبازشریف مسجدنبویؐ میںمجھے اپنے قریب پاکرخوشی ومسرت کااظہارکیا،اورکہاکہ حضورؐسے محبت اورنعت خوانی کاسلسلہ آپ کوحضورؐکی مسجد میں لے آیاہے،جس پرمیںنے میاںحمزہ شہبازکاشکریہ اداکیا،اورکہاکہ ثناء خوانی کے عمل نے مجھے عمرہ کی سعادت کااعزازبخشا،اورمیںنے روضہ مبارک کے قریب بیٹھ کراس عزم کااظہارکیااورخداتعالیٰ کے حضوردعاکی کہ میںزندگی بھرنعت خوانی کے سلسلے کے ساتھ جڑارہوں،زین العابدین خان نے عمرہ کی مبارکباددینے کیلیئے آنے والے تمام احباب کاشکریہ اداکیا۔
محبت رسول سے سر شار شخص عطائے مصطفی سے کبھی محروم نہیں رہ سکتا : سرادر زین العابدین
Previous Articleنبی کریمؐ دونوں جہانوں کے لیے رحمت بن کر آئے ندیم عباس بخاری
Next Article وٹامن ڈی دھوپ کے علاوہ کس طرح حاصل ہو سکتا ہے؟