شکارپور میں مبینہ دو پولیس مقابلوں میں 5 ملزمان ہلاک ہوگئے، لاشیں سول اسپتال منتقل کردی گئیں۔
پولیس کے مطابق سلطان کوٹ کے قریب مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک ہوئے جبکہ سول اسپتال روڈ پر مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان ڈکیتی کے بعد فرار ہورہے تھے، فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔