کراچی ( اسٹاف رپورٹر)فیصل بینک کے صدر یوسف حسین کو2024-2026کیلئے اوورسیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(OICCI) کا صدر منتخب کرلیا گیا ہے،نیسئلے پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جیسن ایوانسیناکو سینئر نائب صدر اور پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سیّد علی اکبر کو نائب صدر منتخب کیا گیاہے،ا س بات کا اعلان او آئی سی سی کے غیر معمولی اجلاس میں کیا گیا۔ اس موقع پر او آئی سی سی کی منیجنگ کمیٹی کا بھی انتخاب کیا گیا جس میں یوسف حسین فیصل بینک، جیسن ایوانسینا نیسلے پاکستان، سیّد علی اکبرپاکستان ٹوبیکو کمپنی، عامر ابراہیم حفیظ پاکستان موبائل کمیونیکیشنز (جاز)، احمد خان بوزئی سٹی بینک این اے پاکستان، آصف احمد آئی بی ایم اٹالیاایس پی اے، فرحین سلمان عامر لپٹن پاکستان، فہد کے چنائے پاکستان کیبلز، حفظہ شمسی روش پاکستان، جاوید غلام محمدمارٹن ڈاؤمارکر، ایم عادل خٹک، اٹک ریفائنری اور محمد جاوید اقبال یونائیٹڈ بینک شامل ہیں۔