کراچی (جنگ نیوز) جنوبی وزیرستان کے رہائشی رکشا ڈرائیور مارشل آرٹسٹ ارشد محسود نے بھارت کے چن مے شرما کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔بھارت کے چن مے شرما نے ایک منٹ میں 334 ایلٹر نیٹیو ایلبو اسٹرائکس کیے تھے جبکہ پاکستان کے ارشد محسود نے 373 ایلبو اسٹرائکس کر کے بھارتی ریکارڈ بڑے مارجن سے توڑ دیا۔جیو نیوز سے گفتگو میں ارشد محسود نے کہا کہ ان کے والد فوت ہو چکےہیں، میرا اپر جنوبی وزیرستان سے تعلق ہے اور اس وقت ڈی آئی خان میں رکشا چلانے کے بعد روز فائٹ کلب جاتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا ریکارڈ توڑنے پر دلی خوشی ہوئی ہے۔