پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ شریک نہیں ہوئے۔
اجلاس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس امین الدین شریک ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ججز کمیٹی کا اجلاس 11 بجے دوبارہ ہو گا۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس بلایا تھا۔
اجلاس آرٹیکل 63 اے کی نظرِ ثانی درخواستوں کی سماعت میں جسٹس منیب اختر کے بینچ میں نہ بیٹھنے کے خط کے بعد بلایا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کے تحت 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
کمیٹی نے گزشتہ اجلاس میں 2018ء سے زیرِ التواء 14 نظرِ ثانی درخواستوں پر 9 لارجر بینچ تشکیل دیے تھے۔
کمیٹی نے معمول کے مقدمات کی سماعت کے لیے 7 بینچوں کی تشکیل کا ججز روسٹر بھی جاری کیا تھا۔