کانپور (جنگ نیوز) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے سابق بیٹر سچن ٹنڈولکر کا 17 سال پرانا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ۔ بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن انہوں نے پہلی اننگز میں ویرات کوہلی نے 47 رنز اسکور کیے اور اس دوران انٹرنیشنل کرکٹ میں 27 ہزار رنز مکمل کرلیے، وہ یہ کارنامہ کم ترین اننگز میں سر انجام دینے والے بیٹر ہیں۔ یہ ان کی 594 ویں انٹرنیشنل اننگز تھی، اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارت کے سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا جنہوں نے 2007 میں 623 اننگز میں 27 ہزار انٹرنیشنل رنز مکمل کیے تھے۔ دریں اثنا آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ نے بھی اپنے ٹیسٹ کرکٹ میں 300 وکٹیں مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ ایسا کرنے والے وہ چوتھے لیفٹ آرم اسپنر ہیں۔