قومی سلامتی امور سے متعلق اہم اجلاس کل پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق غیر معمولی اجلاس میں آرمی چیف اور حساس اداروں کے سربراہ بریفنگ دیں گے۔
قومی اسمبلی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس کل بلا لیا ہے۔
اجلاس میں بلوچستان اور خیبر پختون خوا کی سیکیورٹی صورتِ حال پر بریفننگ دی جائے گی۔
ترجمان نے بتایا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماؤں پر مشتمل اجلاس ان کیمرا ہو گا۔