مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکے احکامات پر جیل میں بشریٰ بی بی کوتنگ کیا جارہا ہے۔بیرسٹرسیف نے کہا کہ باپردہ خاتون کی کیمروں کے سامنے تلاشی لےکر تضحیک کی جارہی ہے، رات کو نیند سےجگاکر سیل کی تلاشی کے بہانے ذہنی اذیت دی جارہی ہے اور بالوں کی تلاشی بھی لی جاتی ہے۔ مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اہلیہ کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کو توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے، بشریٰ بی بی عمران خان کےساتھ ڈٹ کرکھڑی ہیں اور ان کی طاقت بنی ہوئی ہے۔بیرسٹرسیف نے مزید کہا کہ مریم نواز کی حکومت میں خواتین پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں، بزرگ خاتون کو بھی گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا گیا، مریم نواز اتنا ظلم کریں کہ کل پھر برداشت بھی کرسکیں۔
بشریٰ بی بی کو جیل میں راتوں کو جگا کر ان کے بالوں کی بھی تلاشی لی جاتی ہے: بیرسٹر سیف کا الزام
Previous Article63 اے تشریح: جسٹس منصور کا انتظار کیا مگر ان کے انکار کے بعد ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں بچا: چیف جسٹس
Next Article سونا مسلسل دوسرے روز بھی سستا