اسلام آباد (مہتاب حیدر ) یورپی یونین نے پاکستانی برآمد کندگان کی مصنوعات کو بہمہ جیت بنانے میں ناکامی کے پیش نظر اشارہ دیا ہے کہ یورپی یونین پارلیمنٹ کے ذریعہ دستور سازی میں اضافہ کیا جارہا ہے ۔ تا کہ تارکین وطن کے دوبارہ داخلے کو بڑھا یا جا سکے ۔ شفافیت اور معیار میں اضافہ کیا جائے ۔ تا کہ 2027ء کے بعد بھی جزالائزڈ سسٹم آف پری فیرنس (جی ایس پی ) کو لے کر جایا جا سکے ۔ اس میں جبری گمشدگیوں کا خاتمہ اور انسانی حقوق کا تحفظ بھی شامل ہے ۔
قبل ازیں اس کی میعاد دسمبر 2023ء میں پوری ہوگئی تھی ۔ اب یورپی یونین کی نئی پارلیمنٹ منتخب ہوگئی ہے ۔ اور جی ایس پی پلس کےلیے نئی دستور سازی پر کام شروع کردے گی ۔
یہ عمل 2025ء کے وسط میں شروع ہوگا ۔ اس وقت آئندہ دستور سازی کے حوالے سے کوئی اندازہ قائم کرنا قبل از وقت ہوگا۔ لیکن 2024ء سے 2027ء کے دوران عبوری انتظامات کے وقت کو مد نظر رکھتے ہوئے تارکین وطن کے دوبارہ داخلے کو بڑھانے اور جبر ی گمشدگیوں کے خاتمے شفافیت بڑھا نے کے اقدامات سامنے رکھے گئے ہیں۔