برسلز میں سفارت خانہ پاکستان کے ناظم الامور سید فراز حسین زیدی نے نیٹو کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کرسٹیان میسزاروس سے ملاقات کی ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور نیٹو کے درمیان جاری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ علاقائی اور عالمی سلامتی کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔