مغربی لندن کے اسکول کے باہر 14 سال کی لڑکی پر تیزاب پھینک دیا گیا۔
لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق تیزاب سے جھلس کر لڑکی شدید زخمی ہوگئی، جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق واقعے میں 16 سال کا لڑکا اور 27 سال کی خاتون بھی زخمی ہوئی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق تیزاب پھینکنے کا واقعہ ویسٹ منسٹر اکیڈمی کے باہر پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔