مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا فیصلہ اٹل ہوتا ہے، آئین میں ہر وہ ترمیم کریں گے جو سیاسی استحکام لائے۔
سب تک نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں ن لیگ کے طلال چوہدری اور پی ٹی آئی سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے شرکت کی۔
ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ حکومت فیصلہ کرے گی کہ تحریک انصاف کا احتجاج کہاں ہوسکتا ہے نہ کہ اڈیالہ سے آئے حکم کے مطابق احتجاج ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ملک اس طرح چلے گا کہ مجھے یہ نہیں پسند، وہ نہیں پسند، پوچھتا ہوں کہ ملک میں کوئی عہدہ کیا اس لیے چھوڑ دیا جائے کہ آپ کو پسند نہیں کیا جاتا؟
طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ جب آپ پی ٹی آئی کے اینگل سے دیکھیں گے تو بینچ آپ کو برا ہی لگے گا، ہر وہ ترمیم کریں گے جو سیاسی استحکام لائے، پارلیمنٹ کا فیصلہ اٹل ہوتا ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ جتنا ممکن ہو، حکومت چارٹر آف ڈیموکریسی پر عمل کرنا چاہتی ہے، پارلیمنٹ کو اپنی آزادی کےلیے جلد سے جلد ترمیم کرنا چاہیے۔
ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ ہم عدلیہ کو آزاد کرا رہے تھے، ہمیں پتا نہیں تھا جج آزاد ہوجائیں گے۔