امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی 7 اکتوبر کے لیے ہمارے ساتھ نکلے گی، مختلف شہروں میں اپنا احتجاج ریکارڈ کریں گے۔
تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی قیادت کے درمیان ملاقات کے بعد امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اختلافات سے بالا ہوکر فلسطین کیلئے ہمیں ایک ہونا ہے۔
اس موقع پر پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں کوئی آئینی ترمیم نہیں ہونی چاہیے۔
بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ ایسی کوئی ترمیم نہیں ہونی چاہیے جس میں آزاد عدلیہ پر قدغن لگ جائے۔