کراچی(اسٹاف رپورٹر) ماڑی پور روڈ پر سولر پلیٹ اور پرفیوم کے گوداموں میں آگ لگنے سے کروڑوںروپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ‘فائر بریگیڈ ، ریسکیو 1122اورنیوی کےفائر فائٹرز نے 20سے زائد فائر ٹینڈرز کے ساتھ آپریشن میں حصہ لیا اور طویل جدوجہد کے بعدآگ پر قابو پالیا۔ تفصیلات کے مطابق ماڑی پور روڈ ٹرک اڈہ کے قریب واقع گودام میں منگل کوآگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے بڑھتی چلی گئی اور ملحقہ دیگر دو گوداموں تک پھیل گئی ‘پولیس کے مطابق آگ لگنے والے گوداموں میں سولر پلیٹ ‘پرفیوم اور دیگر کیمیکل موجود تھا جس کے باعث آگ کی شدت میں اضافہ ہوا‘فوری طور پر آگ کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔