لندن(آئی این پی)برطانیہ نے 142 سال تک کوئلے سے بجلی بنانے کے بعد کول پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار بند کرنے کا فیصلہ کرلیا،برطانوی وزیرتوانائی مائیکل شینک کا کہنا تھا کہ ریٹ کلف میں ملک کے آخری کول پاور اسٹیشن نے اپنا آپریشن بند کردیا ہے اس اہم فیصلے سے ہم نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے برطانیہ کے عزم کے حصول میں ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے، انہوں نے کہا کہ کوئلہ سب سے زیادہ گرین ہائوس گیس پیدا کرنے والا خطرناک فوسل فیول تھا، برطانیہ کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والا پہلا ملک تھا اور برطانیہ ہی کل کوئلے سے بجلی کی پیداوار ترک کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن جائے گا۔