چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ہمیں دیوار سے لگایا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ اب الیکشن کمیشن ہمارے انٹرا پارٹی انتخابات قبول کر لے گا۔
اُنہوں نے کہا کہ تحریکِ انصاف نے بہترین انٹرا پارٹی انتخابات کروائے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن سے ایف اے آئی کو ریکارڈ دینے کے لیے کہا تو الیکشن کمیشن نے ریکارڈ کے حصول کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کو کہا۔
اُنہوں نے بتایا کہ ہم نے ریکارڈ کے حصول کے لیے ایف آئی اے کورٹ سے رجوع کیا ہے، ایف آئی اے کیس سے متعلق ہمارا سارا ریکارڈ لے کر گئی ہے۔