وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں ٹیکس فائلرز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
اسلام آباد میں پاکستان اکنامک ڈیش بورڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی میں اضافہ کرنا ہے، پائیدار ریاستی استحکام کے لیے بنیادی اصلاحات لانا ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا حکم ہے کہ حکومت صرف پالیسی فریم ورک دے گی، بینکنگ سیکٹر سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گا۔
وزیرِ خزانہ نے کہا کہ ہماری معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، مہنگائی کی شرح مسلسل کم ہو رہی ہے۔