تل ابیب (ایجنسیاں)اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے علاقے یافا میں فائرنگ سے 6افراد ہلاک اور 17زخمی ہوگئے جن میں سے 7افراد کی حالت نازک ہے جبکہ سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دونوں حملہ آوربھی مارے گئے ۔
پولیس کے مطابق واقعہ منگل کی شام ریل اسٹیشن کے قریب پیش آیا جہاں حملہ آوروں نے وہاں موجود مسافروں کو نشانہ بنایا ۔
پولیس کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق الخلیل سے تھا ۔کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔