خیبر پختون خوا حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت قومی مالیاتی معاہدے پر دستخط کر دیے۔
سرکاری حکام کے مطابق کے پی حکومت نے مرکز سے وزارتی کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست بھی کی ہے۔
مشیرِ خزانہ خیبر پخون خوا مزمل اسلم نے ’ سب تک نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے پی کابینہ نے ترامیم پر 5 سے زیادہ سوالات اٹھائے۔
مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ فنانس ڈویژن نے اٹھائے گئے سوالات پر وضاحت دی ہے، وفاقی وزیرِ خزانہ نے وزارتی کمیٹی کے قیام پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم ملک کے مفاد میں قومی مالیاتی معاہدے کے ساتھ پُرعزم ہیں۔