غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری میں شہید ہونے والی بچی کی موت سے قبل کی گئی وصیت سامنے آگئی ہے۔
10 سالہ بچی رشا نے اپنی شہادت سے قبل ایک تحریری نوٹ چھوڑا تھا، جو اسرائیلی بمباری کے بعد اس کے گھر کے ملبے سے امدادی ٹیموں کو ملا ہے۔
رات گئے اسرائیلی فضائی حملوں میں نشانہ بنائے گئے اس گھر کے ملبے میں رشا کی یہ آخری تحریر ملی ہے۔
جس میں اس نے اپنی شہادت سے قبل لکھا کہ "میری وصیت ہے جب میں شہید ہو جاؤں تو میرے کپڑے ضرورت مندوں میں تقسیم کیے جائیں اور میری چیزیں میری کزنز میں بانٹ دی جائیں۔”
رشا کی جانب سے کی گئی یہ وصیت بتاتی ہے کہ اس معصوم بچی کے دل میں دوسروں کی مدد کا جذبہ تھا، حتیٰ کہ اپنے آخری لمحات میں بھی وہ ضرورت مندوں کا خیال رکھا۔
یاد رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 41,689 افراد شہید اور 96,625 زخمی ہو چکے ہیں۔
اسرائیل میں 7 اکتوبر 2023 کو حماس کی قیادت میں کیے گئے حملوں میں کم از کم 1,139 افراد ہلاک ہوئے اور 200 سے زائد افراد کو یرغمال بنایا گیا تھا۔