4 ممالک کیلئے مٹھائی کے ٹنوں میں چھپائی گئی منشیات اسمگل کی کوشش ناکام بنادی گئی. منشیات یو کے، سری لنکا، ہانگ کانگ اور نیوزی لینڈ بھیجی جارہی تھی۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف ) نے کراچی میں انٹرنیشنل کنسائنمنٹ کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ 4 ممالک کیلئے مٹھائی کےٹنوں میں چھپائی گئی منشیات برآمد کی گئی . کراچی میں کوریئرآفس میں بھیجے جانیوالے مٹھائی کے ٹنوں میں چھپائی گئی منشیات قبضے میں لے لی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ منشیات یو کے، سری لنکا، ہانگ کانگ اور نیوزی لینڈ بھیجی جارہی تھی. مجموعی طورپر9.55 ملین مالیت کی 3.5 کلو ہیروئن اور 7.2 کلو آئس قبضے میں لے لی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران ایک ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ، ملزم نے دوران تفتیش منظم منشیات نیٹ ورک کا انکشاف کیا ہے۔اینٹی نارکوٹکس فورس نے کہا کہ ملزم کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔