بالی ووڈ کے سینئر اداکار گوندا جو گزشتہ روز مبینہ طور پر اپنے ہی ریوالور سے چلنے والی گولی ٹانگ پر حادثاتی طور پر لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔
وہ ممبئی کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان سے ممبئی پولیس نے تفتیش کی، پولیس نے ان اس واقعے کے بارے میں سوالات کیے لیکن پولیس انکے بیان سے مطمئن نہیں ہوئی، تاہم پولیس نے کسی بھی فائول پلے کو خارج ازمکان قرار دیا۔
ادھر دوسری جانب ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے بھی واقعے کی الگ سے انکوائری کا آغاز کیا ہے۔
کرائم برانچ کے حکام نے گوندا سے بدھ کو اسپتال میں ملاقات کی۔ اطلاعات کے مطابق کرائم برانچ بھی 61 سالہ گوندا کی جانب سے بتائے گئے واقعات سے قائل نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کرائم برانچ کے ایک افسر نے گوندا سے اسپتال میں ملاقات کی تھی جس میں گوندا نے انھیں بتایا کہ انکا ریوالور حادثاتی طور پر زمین پر گرا اور اس میں سے ایک رائونڈ فائر ہوا جو کہ انکی ٹانگ پر جا لگا، منگل کی صبح سویرے پیش آنے والے اس واقعے کے وقت گوندا گھر میں اکیلے تھے۔