پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ لندن پلان کے تحت قانون سازی کی جا رہی ہے، یہ آئینی ترمیم نہیں کر سکیں گے۔
سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ 4 اکتوبر کو ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاج ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں 4 اکتوبر کو ہر حال میں احتجاج ہوگا یہ ہمارا آئینی حق ہے۔
عمر ایوب کا کہنا ہے کہ کارکنوں کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں، کل احتجاج میں ہمارے لوگوں پر تشدد اور فائرنگ کی گئی۔
چچا بھتیجی کی حکومت آخری سانس لے رہی ہے: احمد بھچر
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے کہا کہ چچا بھتیجی کی حکومت آخری سانس لے رہی ہے۔
احمد خان بھچر کا کہنا ہے کہ 4 اکتوبر کو اسلام آباد اور 5 کو لاہور میں بھرپور احتجاج ہو گا، پولیس ہمارے کارکنوں پر اتنا ظلم کریں جتنا برداشت کر سکتے ہیں۔