سٹی کورٹ کراچی نے صارم برنی کی درخواستِ ضمانت کی سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
عدالت میں انسانی اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کے کیس کی سماعت ہوئی۔
وکیلِ صفائی نعیم قریشی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اب تک کیس کا چالان جمع نہیں کروایا گیا، ایف آئی اے حکّام تاخیری حربے اختیار کر رہے ہیں۔
دوسری جانب ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ رپورٹ ہائی کورٹ میں بھی جمع کروانی ہے اس لیے کچھ وقت کی مہلت دی جائے۔
یاد رہے کہ 5 جون کو معروف پاکستانی سماجی کارکن صارم برنی کو امریکی ادارے کی شکایت پر امریکا سے واپس پاکستان پہنچتے ہی کراچی سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔
صارم برنی اور ان کے ٹرسٹ نے بچوں کو غیر قانونی طریقے سے امریکا میں مقیم والدین کو اڈاپٹ کروایا۔
بچوں کو مختلف اوقات میں کراچی میں صارم برنی ٹرسٹ کے حوالے کیے جانا ظاہر کیا گیا تھا۔
انسدادِ انسانی اسمگلنگ کے شعبہ کے حکام کا صارم برنی کی گرفتاری پر کہنا تھا کہ 17 بچوں کو امریکا اسمگل کرنے کے شواہد سامنے آ چکے ہیں، معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔