ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے بچوں میں ہیپاٹائٹس اے پھیلنے لگا۔
نجی اسپتال کے پیڈیاٹرک ڈیپارٹمنٹ کی ایچ او ڈی ڈاکٹر فائزہ جہاں نے ’ سب تک نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نجی اسپتال میں ہیپاٹائٹس اے کا شکار یومیہ 4 سے5 بچے آ رہے ہیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ ہیپاٹائٹس اے کی علامات میں آنکھوں کاپیلا پن، الٹیاں، بار بار بخار، پیٹ، گلے اور جسم میں درد شامل ہے۔
ڈاکٹر فائزہ جہاں نے بتایا کہ ویکسین اور احتیاط سے ہیپاٹائٹس اے سے بچا جا سکتا ہے۔
اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہیپاٹائٹس اے سے بچاؤ کے لیے پانی ابال کر پیا جائے اور پیراسٹامول استعمال نہ کی جائے کیونکہ یرقان میں جگر میں بہت سوزش ہوتی ہے اور پیراسٹامول سے جگر فیل ہو سکتا ہے۔