190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کے وکیل کی تفتیشی افسر پر جرح مکمل نہ ہوسکی۔ کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت کی جہاں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔
سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل نے کیس کے تفتیشی افسر پر جرح کی، تاہم جرح مکمل نہ ہوسکی۔
عدالت نے ریفرنس پر مزید سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ آئندہ سماعت پر بھی بشریٰ بی بی کے وکیل تفتیشی افسر پر جرح جاری رکھیں گے۔
نیب کے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے تھے۔