اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایک عرب دولہا، دلہن نے اپنی شادی کے دوران فلسطین اور لبنان سے یکجہتی کا اظہار کردیا۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جوڑا ہاتھوں میں فلسطین اور لبنان کے پرچم تھامے ہوئے ہیں۔
ویڈیو میں دلہن فلسطین کا پرچم اور دولہا لبنان کا پرچم اٹھائے ہوئے ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ شادی فلسطین اور لبنان سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان ہوئی ہے، تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
دلہن نے سفید شادی کا لباس پہنا ہوا ہے اور دولہا ساتھ کھڑا ہے، پس منظر میں ایک خوبصورت منظر نظر آ رہا ہے، جو ان کی محبت کی کہانی کو دو مختلف قوموں کے اتحاد کے طور پر پیش کرتا ہے۔
ویڈیو کے کیپشن میں موجود عبارت "دو پرچم، ایک محبت کی کہانی” ان کے تعلق کو مزید خوبصورتی سے بیان کر رہی ہے، جہاں دونوں ملکوں کے جھنڈے ان کے اتحاد اور محبت کی علامت ہیں۔