روس نے طالبان کو دہشتگردوں کی فہرست سے نکالنےکا فیصلہ کیا ہے۔
ماسکو سے روسی سرکار ی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ طالبان کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ اعلیٰ سطح پر کیا گیا ہے۔
روس نے 2003 میں طالبان کو باضابطہ طور پر دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔
روسی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کا کہنا ہے کہ فیصلے کو حقیقت بنانے کے لیے مختلف قانونی طریقہ کار کے ساتھ عمل کرنے کی ضرورت ہوگی۔