پنجاب حکومت نے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں بھی فوج طلب کر لی۔پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے فوج تعینات کرنے کی استدعا کر دی ، پنجاب حکومت نے صوبے کے چھ اضلاع میں پاک فوج کو طلب کرلیا، پاک فوج حساس عمارتوں، ائیر پورٹس سمیت اہم عمارتوں کا کنٹرول سنبھالے گی ،محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاق کو پاک فوج کی تعیناتی بارے لیٹر لکھ دیا۔نوٹیفکیشن کی کاپی جی ایچ کیو اور پنچاب کے تمام کور ہیڈکوارٹرز کو بھجوا دی گئیں، پنجاب کی حدود میں تمام ہوائی اڈوں ،ائیر بیسز اور اہم مقامات کی حفاظت کے لیے فوج تعینات ہو گی،شر پسند عناصر کو وارننگ دینے کی غرض سے ہوائی فائرنگ کی اجازت ہو گی ۔فوج کو شر پسند عناصر کو گرفتار کرنے کی بھی اجازت ہو گی،امن قائم رکھنے کے لیے فوج کو اینٹی رائیٹس اختیارات حاصل ہوں گے۔