سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انتخابی نشان سے متعلق 13 جنوری کے فیصلے پر پی ٹی آئی کی نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔
پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کے فیلصے پر نظرثانی درخواست کی سماعت 11 اکتوبر کو دن ساڑھے 11 بجے ہوگی۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں 13 جنوری کا فیصلہ دینے والا وہی 3 رکنی بینچ نظر ثانی درخواست کی سماعت کرے گا، بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔