پاک بھارت ٹاکرے کا رنگ دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر بھی چڑھ گیا۔
ویمنز ٹی20 ورلڈکپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل دبئی میں مدمقابل ہوں گی۔
شائقین میں جوش و خروش بڑھانے اور میچ کی پروموشن کےلیے برج خلیفہ کو پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے رنگ میں رنگ دیا گیااس سلسلے میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کا کہنا ہے کہ پہلے میچ کی طرح بھارت کے خلاف بھی عمدہ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان ویمن ٹیم نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے ایشین چیمپئن سری لنکا کو باآسانی زیر کردیا تھا۔