کراچی کے علاقے شیر شاہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ڈی ایس پی علی رضا کے قتل میں ملوث 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ملزمان کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں نے رواں سال ڈی ایس پی سی ٹی ڈی علی رضا کو کریم آباد میں شہید کیا تھا۔