اسلام آباد(جنگ رپورٹر)احتساب عدالت کے جج ناصرجاوید رانا کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشری بی بی کیخلاف190ملین پانڈز ریفرنس میں سماعت بغیر کاروائی ملتوی کردی ہےگزشتہ روز عدالت نے اڈیالہ جیل سماعت کرناتھی لیکن راستوں کی بندش کے باعث عدالت نے بغیر کاروائی سماعت پیر 7 اکتوبر تک کیلئے ملتوی کردی ریفرنس میں وکیل صفائی نے نیب کے آخری گواہ پر جرح جاری رکھنا تھی۔