فلسطینی قیدیوں کی معاونت کرنے والی فلسطین کی غیر سرکاری تنظیم الضمیر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ برس 7 اکتوبر سے اب تک 108 فلسطینی صحافیوں کو حراست میں لیا ہے۔
الضمیر کے جاری کیے گئے بیان کے مطابق صحافیوں کو ایک سال کے دوران غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے سے حراست میں لیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ زیرِ حراست 58 صحافیوں کی شناخت کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں 6 خواتین صحافی اور غزہ کے 22 صحافی شامل ہیں۔
الضمیر کا مزید کہنا ہے کہ 16 صحافیوں کو کسی مقدمے کے بغیر حراست میں رکھا گیا ہے۔
فلسطینی قیدیوں کی معاونت کرنے والی فلسطین کی غیر سرکاری تنظیم کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ 1 سال میں 9 ہزار سے زائد افراد بغیر مقدمے حراست میں لیے گئے۔