مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ڈھونگ انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی 90 رکنی ریاستی اسمبلی کے انتخابات کا عمل گزشتہ ہفتے مکمل ہونے کے بعد اب تک ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، نتائج کا اعلان کچھ دیر بعد کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انتخابات میں اب تک ہونے والی ووٹوں کی گنتی کے مطابق کانگریس اینڈ نیشنل کانفرنس آگے ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ابتدائی رجحانات کے مطابق کانگریس نیشنل کانفرنس بی جے پی سے 20 نشستوں سے آگے ہے۔
واضح رہے کہ 2019ء میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں پہلی بار 5 سالہ مدت کے لیے انتخابات ہو رہے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں ڈھونگ انتخابات کے سلسلے میں 18 ستمبر سے یکم اکتوبر تک 3 مراحل میں ووٹنگ ہوئی تھی۔