اپوزیشن جماعت جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ہم نے حکومت کے ترامیمی مسودے کو مسترد کردیا ہے۔
سب تک نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ جے یو آئی نے حکومتی مسودہ مسترد کیا ہے، ہائی کورٹ کے ججوں کے تبادلے سے متعلق شق مسترد کی ہے۔
انہوں نے دوران پروگرام آئینی عدالت کے فیصلے، سپریم کورٹ پر بائنڈنگ ہونے، ججز کی تعیناتی اور آرٹیکل 184 ،3 کے اختیار سے متعلق آئینی ترمیم پر تفصیل بھی بتائی۔