پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ جو کچھ پی ڈی ایم کی جماعتوں نے حرکت کی وہ غیر قانونی تھی۔
سب تک نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران شعیب شاہین نے کہا کہ ہماری حکومت میں پی ڈی ایم کی جماعتیں اسلام آباد آئیں، ان پر کوئی مقدمہ نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے اقتدار کے دوران دو بار آئے، دھرنا دیا اور چلے گئے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ یہ جھوٹے لوگ ہیں، ان کی بات کا کوئی اعتبار نہیں، ان کی ایک بھی ایف آئی آر سچی نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سنگجانی میں ہم نے پُرامن جلسہ کیا، مجھ سمیت ساری لیڈرشپ پر پرچے ہیں، انہوں نے ہمارے سادہ پلان کو خود خراب کیا۔
شعیب شاہین نے یہ بھی کہا کہ ہمارا سادہ سا پلان تھا، علی امین ڈی چوک آئیں گے خطاب کریں گے اور سب چلے جائیں گے۔