طبیعات کے نوبیل انعام کا اعلان کر دیا گیا، رواں سال یہ انعام امریکی سائنسدان جان جے ہوپ فیلڈ اور برٹش۔کینیڈین سائنسدان جیفری ای ہنٹن کےنام رہا۔
ہوپ فیلڈ اور ہنٹن کو مصنوعی اعصابی نظام کی مشین لرننگ کیلئے کی جانے والی دریافت اور ایجادات پر مشترکا طور پر نوبیل انعام سے نوازا گیا ہے۔
دماغ میں موجود قدرتی عصبی نظام کو جاننے کےلیے بنایا گیا مصنوعی عصبی نظام نیورونز پر مشتمل ایک بڑا مجموعہ ہے۔
یہ اپنے پورے نیٹ ورک کی ساخت کا استعمال کرتے ہوئے معلومات پر کارروائی کرتا ہے۔