ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہیں۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آزادی اظہار اور پرامن اجتماع کی حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مظاہرین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پرامن طریقے سے مظاہرہ کریں اور تشدد سے باز رہیں۔
میتھیو ملر نے پاکستانی حکام سے انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے احترام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے قوانین اور آئین کے احترام کو یقینی بنایا جائے۔