اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت کےقرضوں کےسا بقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے-اگست دوہزارچوبیس تک وفاقی حکومت کےقرضے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ستر ہزار تین سو باسٹھ ارب روپے پر پہنچ گئے- رواں مالی سال پہلے 2ماہ جولائی اور اگست دوران قرضوں میں ایک ہزار 448 ارب روپےکا اضافہ ہوا گذشتہ ایک سال کے دوران وفاقی حکومت کےقرضوں میں چھ ہزار تین سو بانوے ارب روپےکااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ وفاقی حکومت کا قرضوں پر انحصار میں مزید بڑھ گیا ہے-اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےاگست2024 تک وفاقی حکومت کےقرضوں کا ڈیٹا جاری کردیا-اسٹیٹ بینک کی دستاویز کےمطابق رواں مالی سال کےپہلے 2 ماہ جولائی اور اگست 2024 کےدوران وفاقی حکومت کےقرضوں میں ایک ہزار 448 ارب روپےجبکہ اگست کےایک مہینےمیں مرکزی حکومت کےقرضوں میں739 ارب روپےکااضافہ ہوا-