گجرات کے تھانہ ککرالی کے علاقہ میں پولیس کا مسلح ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کرائم فری پنجاب کے تحت ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ کی زیر قیادت پولیس کا کریمنل گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے
اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ ککرالی انسپکٹر مجاہد عباس اور ان کی پولیس ٹیم نے پولیس پر فائرنگ کرنے والے کریمنل گینگ کے خلاف کامیاب کاروائی کرکے ایک ڈکیت کو زخمی حالت میں ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا
گرفتار ہونے والے مسلح ڈاکو کی شناخت محمد ارشد کے نام سے ہوئی جس کے خلاف قبل ازیں رابری کے 9مقدمات اور اقدام قتل و پولیس کے ساتھ مزاحمت کے 2مقدمات درج ہیں
آج صبح تھانہ ککرالی کی ایک پولیس ٹیم بھنڈ گراں چوک پر موجود تھی کہ تین نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کی جنہوں نے رکنے کی بجائے اپنے اپنے پسٹل سے فائرنگ شروع کرد ی اور فائرنگ کرتے ہوئے بیلا مٹھانہ چک کی طرف سے فرار ہوگئے
پولیس مسلح ملزمان کا تعاقب کرتے ہوئے بیلا مٹھانہ چک پہنچی۔ جہاں پر ایک مسلح ڈاکو محمد ارشدکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جس سے ایک پسٹل 9ایم ایم برآمد ہوا جبکہ دیگر دو ملزمان موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے۔