ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس کا انقعاد کیا گیا
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ذاکر علی رانا، ڈی ایچ او ڈاکٹر غمخوار حسین شاہ ، سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر ولایت اللہ شاہ سمیت دیگر ضلعی افسران اس موقع پر موجود تھے
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ کہا کہ شہری ڈینگی کی روک تھام کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، بارش کے موسم میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور اپنے اردگرد صفائی کا خاص خیال رکھیں۔
انہوں نے محکمہ صحت اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ ڈینگی سرویلنس کے عمل کو احسن طریقے سے سرانجام دیں اور بوگس سرگرمیاں رپورٹ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ، اینڈروئیڈ یوزرز کو روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی سے متعلق سرگرمیاں اپ لوڈ کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین نے مزید کہا کہ سرکاری افسران اپنے دفاتر اور سرکاری عمارات کی صفائی کو یقینی بنائیں۔ سرکاری گھروں اور دفاتر کی خصوصی سرویلنس کی جائے اور ہاؤس کیپنگ پر خصوصی توجہ دی جائے
جنرل پریکٹیشنرز سمیت سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹر ڈینگی کے مشتبہ مریضوں کو فوری رپورٹ کریں اور محکمہ صحت ڈینگی ہاٹ سپاٹس، قبرستان، شادی ہالز، زیر تعمیر عمارات، کباڑ خانوں اور نرسریوں کی سخت نگرانی کرے۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام سرکاری محکمے اپنی اپنی ذمہ داری کے مطابق ڈینگی سرویلنس کے عمل میں اپنا کردار ادا کریں
کمرشل مقامات سے ڈینگی لاروا ملنے کی صورت میں مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈینگی کی روک تھام کے لیے تمام محکموں کو باہمی تعاون کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔