ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک اور نواز شریف پارک کا دورہ کیا اور پارکس میں صفائی، نکاسی آب اور دیگر تفریحی سہولیات کا جائزہ لیا
اس دورے کے دوران سی او میونسپل کارپوریشن خالق داد گاڑا اور چیف سینٹری انسپکٹر نصر اللہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ہدایت کی کہ پارکس میں موجود پانی کی فوری نکاسی کی جائے اور بہترین صفائی کے ساتھ ساتھ دیگر تفریحی سہولیات، جیسے جھولے، واش رومز اور پینے کے پانی کا مناسب انتظام کیا جائے
انہوں نے پارکس میں گھاس اور غیر ضروری جھاڑیوں کی کانٹ چھانٹ پر بھی زور دیا تاکہ پارکس کو مزید خوبصورت اور محفوظ بنایا جا سکے
انہوں نے کہا کہ شہریوں کو شہر بھر کے تمام پارکس میں بہترین تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے لیے دستیاب وسائل کا مکمل استعمال کیا جائے گا
پارکس کی صفائی کے لیے خصوصی سینٹری اسکواڈ تشکیل دیا جائے گا تاکہ روزانہ کی بنیاد پر صفائی کو یقینی بنایا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے مزید ہدایت کی کہ تمام میونسپل کمیٹیز کے چیف افسران اپنی حدود میں موجود پارکس کی تزئین و آرائش اور ضروری مرمت جلد مکمل کروائیں اور پارکس میں روشنی کا مناسب انتظام یقینی بنائیں