ملتان ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلینڈ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔
گزشتہ روز دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک مہمان ٹیم 6 وکٹوں پر 239 رنز بنا سکی تھی اور اسے پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 127 رنز درکار تھے۔
قومی ٹیم پہلی اننگز میں 366 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔
واضح رہے کہ پہلی اننگز میں پاکستان کی طرف سے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے کامران غلام نے سنچری بنائی تھی جبکہ صائم ایوب 77 رنز بنا کر دوسرے ٹاپ اسکورر تھے۔
خیال رہے کہ پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی تھی۔