پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زین قریشی کی لاپتہ اہلیہ گھر پہنچ گئیں۔ اس حوالے سے زین قریشی کی بہن ماہنم کبیر نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ بھابھی باحفاظت گھر پہنچ گئی ہیں۔پی ٹی آئی کی رہنما مہربانو قریشی نے بھی بھابھی کی باحفاظت واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی ایک تصویر شیئر کی۔ انہوں نے ساتھ میں یہ بھی کہا کہ دعائوں اور تعاون کا بہت شکریہ۔واضح رہے کہ مہربانو قریشی نے کہا تھا کہ ان کی بھابھی کو نقاب پوش افراد نے اغوا کر لیا تھا۔