مولانا فضل الرحمان کا گھر ایک بار پھر سیاستدانوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بعد وزیراعظم شہباز شریف بھی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہیں۔
ذرائع کے مطابق سیاسی رہنماؤں کی مجوزہ آئینی ترامیم سے متعلق بات چیت جاری ہے۔
دوسری جانب جے یو آئی کے اندر فاروڈ بلاک بننے کی بھی اطلاعات ہیں جس کی ترجمان جے یو آئی نے تردید کردی ہے۔