الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے آج ہونے والے اجلاس میں مخصوص نشستوں پر کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے اسپیکر کے خط کا جائزہ لیا گیا، مخصوص نشستوں کا معاملہ ابھی التوا میں ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مخصوص نشستوں پر کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔ الیکشن کمیشن کا آئندہ اجلاس کل یا پرسوں دوبارہ ہونے کا امکان ہے۔